• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, August 26, 2015

    ترکی دولتِ اسلامیہ کے خلاف فضائی کارروائی میں حصہ لے گا

    ترکی اور امریکہ کے درمیان ہونے والے ایک معاہدے کے بعد ترک فضائیہ شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے خلاف فضائی کارروائی میں حصہ لے گی۔
    امریکی حکام نے دولتِ اسلامیہ کے خلاف جاری اس لڑائی میں اس معاہدے کو ’ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔
    واضح رہے کہ ترکی نے امریکہ کو پہلے ہی دولتِ اسلامیہ کے خلاف اپنے دو فوجی اڈے استمعال کرنے کی اجازت دی ہوئی ہے۔
    ترکی نے اس سے پہلے بھی دولتِ اسلامیہ کے خلاف کچھ فضائی حملے کیے ہیں لیکن اب وہ اس وسیع مہم کی حکمت عملی میں مکمل طور شامل ہو رہا ہے۔
    پینٹاگون کے ترجمان پیٹر کک نے کہا کہ اس معاہدے کو عملی شکل دینے میں ’کچھ اور دن لگیں گے۔
    انھوں نے کہا ’ترکی کے ساتھ تعاون اور اس کی وسعت پر بات چیت مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔
    پیٹر کک کا کہنا تھا کہ ترکی کے ساتھ سرحد سے منسلک مسائل پر بات چیت جاری ہے۔
    عراق اور شام میں دولتِ اسلامیہ کے بڑھتے ہوئے اثرات کے بعد ترکی نے گذشتہ ماہ پہلی بار اس تنظیم کے خلاف فضائی حملوں کا آغاز کیا تھا۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ترکی دولتِ اسلامیہ کے خلاف فضائی کارروائی میں حصہ لے گا Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top