شام کے جنوبی شہر درعا
میں اپوزیشن کی نمائندہ فوج نے صدر بشارالاسد کی وفادار فورسز کے خلاف فیصلہ کن
لڑائی کی تیاری شروع کی ہے۔ اپوزیشن نے شہر پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے اپنی عسکری
قوت مجتمع کرنا شروع کر دی ہے اور بڑی تعداد میں جنگجوئوں کو شہر کے مرکزی راستے
پر تعینات کیا جا رہا ہے۔
العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق درعا شہر کی جنگی صورت حال شام کے
دوسرے شورش زدہ شہروں سے کافی مختلف ہے۔ شہر کے بیشتر حصے پر اگرچہ شامی فوج کا
کنٹرول قائم ہے مگر سرکاری فوج کو درپیش وسائل کی قلت اور افراد قوت کی کمی سے
اپوزیشن گروپ فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ شامی اپوزیشن نے درعا میں خود کو
حکمران کےطور پر ثابت کرنا شروع کیا ہے۔

0 comments:
Post a Comment