• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, August 3, 2015

    شامی فوج کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ،27 افراد ہلاک

    شامی فوج کا ایک لڑاکا طیارہ باغیوں کے زیر قبضہ شمال مغربی شہر اریحا میں ایک مصروف بازار پر گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں ستائیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
    برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے شام میں موجود اپنے نیٹ ورک کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ اریحا میں لڑاکا طیارے کے اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں زیادہ تر دکاندار اور عام شہری ہیں جو اس وقت بازار میں خریداری کے لیے موجود تھے۔اریحا شمال مغربی صوبے ادلب میں واقع ہے اوراس پر اسلامی جنگجو گروپوں پر مشتمل اتحاد جیش الفتح نے مئی میں قبضہ کر لیا تھا۔
    شامی فوج یا حکومت نے اس واقعے کے بارے میں فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق بہت سے افراد زخمی ہوئے ہیں۔انھوں نے بتایا ہے کہ فوجی طیارے نے سوموار کی صبح شہر کے وسط میں واقع مرکزی بازار پر ایک بم گرایا تھا۔اس کے چند سیکنڈز کے بعد وہ بازار کے عین بیچ میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔
    ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ بم گرانے کے چند سیکنڈز کے بعد ہی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔اس وقت وہ بالکل نچلی پرواز کررہا تھا۔آبزوریٹری کا کہناہے کہ اس طیارے کو زمین سے نشانہ نہیں بنایا گیا ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: شامی فوج کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ،27 افراد ہلاک Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top