• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, August 26, 2015

    فلسطینی پارلیمنٹ کا مصرمیں چارشہریوں کے اغواء کی تحقیقات کا مطالبہ

    فلسطینی پارلیمنٹ کا مصرمیں چارشہریوں کے اغواء کی تحقیقات کا مطالبہ



    فلسطین کی مجلس قانون ساز نے پچھلے ہفتے غزہ کی پٹی سے مصر جاتے ہوئے جزیرہ سینا میں نامعلوم مسلح افراد کےہاتھوں اغواء ہونے والے چار فلسطینیوں کے اغواء کی جامع اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
    مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز غزہ کی پٹی میں فلسطینی مجلس قانون ساز کے اجلاس میں گذشتہ بدھ کو جزیرہ سینا میں چار فلسطینی شہریوں کے اغواء کے معاملے پربھی بحث کی گئی۔ ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر احمد بحر کی زیرصدارت اجلاس میں فلسطین۔ مصر تعلقات عامہ کمیٹی سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مغوی فلسطینی شہریوں کے بارے میں پتا چلائے کہ وہ کہاں ہیں اور انہیں کس نے اغواء کیا ہے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: فلسطینی پارلیمنٹ کا مصرمیں چارشہریوں کے اغواء کی تحقیقات کا مطالبہ Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top