• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, August 26, 2015

    ایران اور روس کی حمایت اب بھی حاصل ہے: بشار الاسد

    شام کے صدر بشارالاسد کا کہنا ہے کہ انھیں اس بات کا یقین ہے کہ انھیں حلیف ممالک، ایران اور روس کی حمایت اب بھی حاصل ہے۔
    شام کے چار سالہ تنازعے کو حل کرنے کے لیے نئے سرے سے کوششوں کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے بعد قیاس آرائی کی جا رہی ہے کہ بحران کے حل تک پہنچنے کے لیے بشارالاسد کو صدارت سے الگ کیا جا سکتا ہے۔
    لیکن بشار الاسد کا کہنا ہے کہ روس اور ایران نے اپنے دوستوں کا ساتھ نھیں چھوڑا ہے۔
    دریں اثنا فرانس کا کہنا ہے کہ تنازعے کے خاتمے کے لیے شامی رہنما کی ’طاقت کا خاتمہ‘ ضروری ہے۔
    فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند کا کہنا ہے ’ ہمیں شدت پسندی کو کم کرنے کے لیے اسد کو ہٹانا ہوگا۔ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ نتھی ہیں۔
    دوسری جانب ایران اور روس اس بات پر مصر ہیں کہ مسئلے کے سیاسی حل کے لیے بشارالاسد کو شامل کرنا ضروری ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ایران اور روس کی حمایت اب بھی حاصل ہے: بشار الاسد Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top