ترکی بہت جلد شام کے
شمالی علاقے میں سخت گیر جنگجو گروپ دولتِ اسلامیہ عراق وشام(داعش) کے خلاف جنگ
میں شریک ہوجائَے گا۔
اس بات کا اعلان ترک وزیرخارجہ مولود کاوس اوغلو نے ملائشیا کے دارالحکومت
کوالالمپور میں بدھ کے روز اپنے امریکی ہم منصب جان کیری کے ساتھ ملاقات میں کیا
ہے۔انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ''اس وقت ہم امریکا کے ساتھ مل کر
شامی حزب اختلاف کے اعتدال پسند عناصر کو تربیت دے رہے ہیں،انھیں مسلح کررہے ہیں
اور بہت جلد داعش کے خلاف فضائی جنگ شروع کردیں گے''۔
انھوں نے کہا کہ ''فضائی حملوں کے بعد داعش کے خلاف لڑنے والی اعتدال
پسند اپوزیشن کے لیے زمین محفوظ ہوجائے گی''۔دونوں وزرائے خارجہ نے کوالالمپور میں
جنوب مشرقی ایشیا کے دس ملکوں پر مشتمل تنظیم آسیان کے زیر اہتمام علاقائی سکیورٹی
کانفرنس کے موقع پر ملاقات کی ہے۔

0 comments:
Post a Comment