ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے بات کرتے ہوے کہا ہے کہ خطے کے ممالک کے ساتھ تعاون اور مذاکرات ایران کی سلامتی اور استحکام کو بحال کرنے کی اولین ترجیحات میں سے ہیں ۔
ایرانی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے ہفتہ وار پریس کانفرنس کرتے ہوے کہا ہے کہ ایرانی حکومت سیاسی پالیسی میں گشیدگی کو ختم کرنے میں اور خارجہ سیاسی پالیسی میں اعتماد بحال کرنے کے لیے اہم اقدامات کررہی ہے ۔
انہوں نے خطے میں ہونے والے دہشتگرد حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہا ہے کہ دہشتگرد اور جبری طاقتیں جمہوری حمکومت کے سامنے ایسے معلوم ہوتی ہیں جسے وہ ناکامی سے دو چار ہوں ۔
ایران دہشتگردی کروالوں کی مذمت کرتا ہے جنہوں نے شام میں معصوم لوگوں کو قتل کیا ۔
لندن میں ایرانی اور تہران میں برطانوی سفارتخانے دوبارہ کھولنے پر بات کرتے ہوے کہا ہے کہ دوبارہ سفارتخانے کھولنے سے ترقی کی راہ ہموار ہوگی ۔

0 comments:
Post a Comment