• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, February 4, 2015

    ایران مذاکرات میں مکمل سنجیدہ ہے: آیت اللہ رفسنجانی۔


    ایران کی  تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیۃ اللہ ہاشمی رفسنجانی نے کہا ہے کہ ایران، جوہری مذاکرات اور اپنے جوہری حقوق کے دفاع میں مکمل سنجیدہ ہے-
    آیۃ اللہ ہاشمی رفسنجانی نے منگل کے روز تہران میں آئرلینڈ کے سابق وزیراعظم برٹی اہرن سے گفتگو میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کے مستقبل کے حوالے سے کہا ہے کہ مذاکرات کے سلسلے میں خود کچھ ایسے مسائل پائے جاتے ہیں جن کی بناء پر ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ طے کرنے میں پانچ یورپی ملکوں کا حوصلہ، متاثر ہوا ہے- انھوں نے یورپ کی سیاست میں تضاد پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کو چاہیئے کہ موجودہ مسائل، حل کرنے کی کوشش کرے- تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیۃ اللہ ہاشمی رفسنجانی نے کہا کہ یورپ کا ایک مسئلہ، کہ جس سے خود اس کی معیشت میں بھی جمود پیدا ہوا، دیگر ملکوں کے خلاف غیر منصفانہ پابندیوں سے متعلق اس کے غلط فیصلے سے مربوط ہے- انھوں نے غلط پابندیوں کے دو طرفہ اثرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپ کے بیشتر ممالک اس وقت معاشی بدحالی کا شکار ہیں- بنابریں امریکہ کے ناکام منصوبوں پر ان کی جانب سے عملدرآمد کا کوئی جواز نہیں ہے- اس موقع پر آئرلینڈ کے سابق وزیراعظم برٹی اہرن نے بھی عالمی اداروں کیلئے ایران کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مسائل میں ایران جیسے بڑے اور بااثر ملک کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا- انھوں نے ایران کے خلاف پابندیوں کو خود یورپی ملکوں کیلئے مختلف مسائل کا باعث قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے بینکنگ تعلقات کو مستحکم بنائے جانے سے سرمایہ کاری اور باہمی تجارت کی راہ ہموار ہوگی- 





    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ایران مذاکرات میں مکمل سنجیدہ ہے: آیت اللہ رفسنجانی۔ Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top