• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, February 4, 2015

    عراق :اجتماعی قبر سے 25 یزیدیوں کی لاشیں برآمد

    عراق کے شمالی علاقے میں کردفورسز نے ایک اجتماعی قبر دریافت کی ہے جس سے یزیدی اقلیت کے پچیس ارکان کی باقیات ملی ہیں۔ان کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ انھیں سخت گیر دولت اسلامی عراق وشام (داعش) کے جنگجوؤں نے قتل کردیا تھا۔
    عراق کے شمالی علاقوں میں داعش کے جنگجوؤں نے اپنی یلغار کے دوران مبینہ طور پر یزیدی فرقے سے تعلق رک؛ھنے والے سیکڑوں افراد کو ہلاک کردیا تھا۔عراق کے انسانی حقوق کے وزیر محمد شیاء السودانی نے کچھ عرصہ قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ داعش کے جنگجوؤں نے خواتین اور بچوں سمیت بعض لوگوں کو زندہ ہی دفن کردیا تھا اور انھوں نے قریباً تین سو خواتین کو اغوا کرنے کے بعد باندیاں بنا لیا تھا۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: عراق :اجتماعی قبر سے 25 یزیدیوں کی لاشیں برآمد Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top