عراق کی کابینہ نے منگل کو دو مجوزہ قوانین کے مسودوں کی منظوری دی ہے۔ان میں سے ایک قانون کے تحت نیشنل گارڈ کی تشکیل کی جائے گی اور دوسرے قانون کے تحت سابق حکمراں بعث پارٹی کے ارکان سے متعلق حکومتی پالیسیوں میں اصلاحات کی جائیں گی۔
عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی کے ترجمان رفید جبوری نے کہا ہے کہ اب ان بلوں کو منظوری کے لیے پارلیمان میں پیش کیا جائے گا۔واضح رہے کہ سخت گیر جنگجو گروپ داعش سے لڑائی کے لیے عراق کے سنی سیاست دان نیشنل گارڈ کے نام سے ایک الگ فورس کی تشکیل کا مطالبہ کررہے تھے۔وہ سابق بعث پارٹی پرعاید پابندی کے خاتمے کا بھی مطالبہ کررہے تھے۔

0 comments:
Post a Comment