• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, February 4, 2015

    داعش کوبانی کے نواحی علاقوں سے بھی پسپا

    شام کے ترکی کی سرحد کے نزدیک واقع شہر کوبانی (عین العرب) میں سخت گیر جنگجو گروپ دولت اسلامی عراق وشام (داعش) نے شکست کے بعد اب نواحی علاقوں سے بھی پسپائی شروع کردی ہے۔
    کرد اور عرب فورسز نے گذشتہ ہفتے شہر پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا تھا اور اب وہ اس کے نواحی علاقوں کی جانب پیش قدمی کررہے ہیں۔برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی ہے کہ کرد فورسز (وائی پی جی) نے اتوار کی رات کے بعد سے کوبانی کے نواح میں تیرہ دیہات پر قبضہ کر لیا ہے اور انھیں داعش کے جنگجوؤں کی جانب سے کسی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑاہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: داعش کوبانی کے نواحی علاقوں سے بھی پسپا Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top