• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, June 20, 2015

    فوجی مراکز کے معائنے کی اجازت نہیں دیں گے: فیروز آبادی


    اسلامی جمہوریہ ایران کے جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف میجر جنرل حسن فیزوز آبادی نے کہا ہے کہ ایران کے فوجی مراکز کے معائنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی-
    میجر جنرل حسن فیروز آبادی نے کہا کہ کسی بھی پروٹوکول اور کسی بھی معاہدے کے تحت ایران کے فوجی مراکز کے معائنے اور ان تک رسائی کی اجازت نہیں دی جاسکتی- اسلامی جمہوریہ ایران کے جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف میجر جنرل حسن فیروز آبادی نے کہا کہ قومی مفادات اور ملکی سلامتی کا تقاضا یہ ہے کہ کسی بھی حالت میں اغیار اور اسلامی انقلاب سے دشمنی برتنے والوں کو ملک کے فوجی مراکز میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے- ان کا کہنا تھا کہ سب کو اسلامی جمہوری نظام کی حدود کا پاس و لحاظ رکھنا چاہئے ۔
     
     
     
     


    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: فوجی مراکز کے معائنے کی اجازت نہیں دیں گے: فیروز آبادی Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top