• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, June 22, 2015

    سعودی عرب: اہم شاہراہ کا نام سعود الفیصل کے نام منسوب


    سعودی عرب کے جدہ گورنری کی انتظامیہ نے سابق وزیر خارجہ اور خادم الحرمین الشریفین کے خصوصی مندوب برائے خارجہ امور شہزادہ سعود الفیصل کی خدمات کے اعتراف میں جدہ کی ایک اہم شاہراہ کو ان کے نام منسوب کیا ہے۔
    جدہ گورنری کے سیکرٹری نے گورنر مکہ کی جانب سے منظوری کے بعد شہزادہ سعود الفیصل کی ملک وقوم اور ملت اسلامیہ کے لیے گراں قدر خدمات کے اعتراف میں شاہراہ روضہ کو ان کے نام منسوب کیا ہے۔
    خیال رہے کہ شاہراہ سعودی الفیصل مغرب میں شاہ عبدالعزیز روڈ سے ہوتی ہوئی مشرق میں شاہراہ متعب تک قریبا نو کلومیٹر طویل ہے۔ سڑک کی چوڑائی 24 میٹر ہے اور اس پر الخالدیہ، الروضہ، الصفاء الفیصلیہ جیسی اہم کالونیاں واقع ہیں۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: سعودی عرب: اہم شاہراہ کا نام سعود الفیصل کے نام منسوب Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top