• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, June 22, 2015

    یمنی باغی ذاتی مفاد سے بالا تر ہو کر سوچیں: الزیانی


    خلیج تعاون کونسل 'جی سی سی' کے جنرل سیکرٹری عبداللطیف الزیانی نے جنیوا مذاکرات مذاکرات بغیر کسی نتیجے اور بالخصوص مستقل جنگ بندی پر زور دینے والی یو این کی قرارداد 2216 کو روبعمل لائے بغیر خاتمے پر اپنے شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اس قرارداد پر عمل درآمد کے بعد یمنی عوام کو کو امدادی کی ترسیل یقینی بنائی جانی تھی۔
    الزیانی نے حوثی باغیوں اور علی عبداللہ صالح پر زور دیا کہ وہ محدود ذاتی مفادات کے بجائے یمن کے اعلی مفاد کو مقدم جانیں۔
    ان کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک یمن کے جاری بحران کا حل تنظیم کی طرف سے طے کئے جانے والے لائحہ عمل کی روشنی میں نکالنا چاہتے ہیں۔ نیز اس مقصد کے لئے ہونے والے مذاکرات کی سفارشات اور یو این سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کو بھی وہ بحران کے حل کی کلید سمجھتے ہیں۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر جی سی سی ممالک کی طرف سے یمن کی حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: یمنی باغی ذاتی مفاد سے بالا تر ہو کر سوچیں: الزیانی Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top