• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, June 29, 2015

    اسلام اور قرآن کے نام کا غلط استعمال کیا جارہا ہے:حسن روحانی


    اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر  حسن روحانی نے کہا ہے کہ آج اسلام اور قرآن کے نام کا غلط استعمال کیا جارہا ہے ۔
     حسن روحانی نے اتوار کی رات قاریان قرآن کریم اور مداحان اہل بیت  کے ساتھ افطار کی تقریب میں کہا کہ آج اسلام، جہاد اور قرآن کے نام کا غلط استعمال کیا جارہا ہے- انہوں نے کویت میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج مساجد میں اور نماز جمعہ کے دوران لوگوں کو اسلام کے نام پر قتل کیا جارہا ہے- انہوں نے کہا کہ قرآن اور اہل بیت  ہماری دنیا و آخرت کی سعادت کے ضامن ہو سکتے ہیں لیکن بعض وقت بہترین خدائی نعمتوں کا بھی غلط استعمال ہوتا ہے- صدر مملکت نے کہا کہ اس سے بڑی تہمت اور ظلم کیا ہوسکتا ہے کہ انسان حق اور قرآن کا نام لے کر راہ حق و ہدایت اور قرآن کے ساتھ خیانت کرے-  حسن روحانی نے ایرانی معاشرے، دیگر مسلمانوں اور تمام حق پسند لوگوں کی ہدایت کو اسلامی انقلاب کا ہدف قرار دیا اور کہا کہ پہلے سے ہی ایران اور اسلامی انقلاب و نظام کا افتخار یہ رہا ہے کہ قرآن اور اہل بیت عصمت و طہارت سے وابستہ ہے ۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: اسلام اور قرآن کے نام کا غلط استعمال کیا جارہا ہے:حسن روحانی Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top