• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, June 22, 2015

    دولتِ اسلامیہ نے پیلمائرا میں بارودی سرنگیں بچھا دیں‘

    شام میں جاری خانہ جنگی پر نظر رکھنے والی ایک تنظیم کا دعویٰ ہے کہ دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں نے پیلمائرا کے مشہور کھنڈرات کے گرد بارودی سرنگیں اور گولہ بارود نصب کر دیا ہے۔
    سیریئن آبزویٹری فار ہیومن رائٹس سے منسلک کارکنوں کا کہنا ہے کہ یہ معلوم نہیں کہ آیا دولت اسلامیہ نے یہ بارودی سرنگیں ان تاریخی کھنڈرات کو تباہ کرنے کے لیے بچھائی ہیں یا انھیں شامی فوجوں سے بچانے کی غرض سے لگایا گیا ہے۔
    یاد رہے کہ دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں نے پیلمائرا کے کھنڈرات پر رواں سال مئی میں قبضہ کر کیا تھا۔
    اطلاعات کے مطابق سرکاری فوجیں ان مقامات سے دولت اسلامیہ کا قبضہ چھڑانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔
    سیریئن آبزویٹری فار ہیومن رائٹس کے رامی عبدالرحمان نے ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ شہر کے باہر موجود شامی فوجیوں نے گذشتہ دنوں مزید کمک طلب کر لی ہے جس سے ’ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کسی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
    ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ تین دنوں کے دوران حکومتی فورسز نے پیلمائرا کے رہائشی علاقوں پر بھی فضائی بمباری کی ہے جس میں کم از کم گیارہ افراد مارے گئے ہیں۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: دولتِ اسلامیہ نے پیلمائرا میں بارودی سرنگیں بچھا دیں‘ Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top