ایرانی پارلیمنٹ نے حکومت کو ایٹمی حقوق اور ثمرات کے تحفظ کا پابند بنانے سے متعلق تحریک کو منظور کرلیا ہے-
اسلامی جمہوریہ ایران کی
پارلیمنٹ نے حکومت کو ایٹمی حقوق اور ثمرات کے تحفظ کا پابند بنانے سے
متعلق تحریک اتوار کے روز منظور کر لی گئی- پارلیمنٹ کے کھلے اجلاس میں اس
تحریک کے حق میں ایک سو ننانوے ووٹ ڈالے گئے۔ اسپیکر علی لاریجانی نے
بتایا کہ اس تحریک کی تفصیلات پر منگل کو ہونے والے کھلے اجلاس میں بحث کی
جائے گی- اسلامی جمہوریہ ایران کے اراکین پارلیمنٹ نے گزشتہ بدھ کو حکومت
کو ایٹمی حقوق اور ثمرات کے تحفظ کا پابند بنانے سے متعلق تحریک کو
پارلیمنٹ کی ترجیحات میں شامل کرنے کے حق میں فیصلہ دیا تھا- بدھ کے روز
ایک سو پچاسی اراکین پارلیمنٹ نے اس فیصلے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

0 comments:
Post a Comment