• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, June 22, 2015

    پراکسی وار، امریکا کا ایران کے خلاف نیا حربہ ۔


    اسلامی جمہوریہ ایران کی برّی فوج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ پراکسی وار ایران کے خلاف امریکا کا نیا حربہ ہے-
    اسلامی جمہوریہ ایران کی برّی فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل احمد رضا پوردستان نے اتوار کے دن تہران میں ایک تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکا کو ایران کی مسلح افواج کی طاقت کا سامنا کرنا پڑا تو اس نے ایران کے خلاف پراکسی وار کا حربہ اختیار کر لیا- بریگیڈیئر جنرل احمد رضا پوردستان نے افغانستان اور عراق میں امریکا کی موجودگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کا اصلی ہدف اسلامی جمہوریہ ایران تھا لیکن رہبر انقلاب اسلامی کی دانشمندانہ قیادت، عوام کی ہوشیاری اور مسلح افواج کی آمادگی کے پیش نظر اسے اپنے مقصد میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا-

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: پراکسی وار، امریکا کا ایران کے خلاف نیا حربہ ۔ Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top