امریکہ
میں کی جانے والی ایک تحقیق میں یہ سامنے آیا ہے کہ صرف ٹوئٹر پر اس شدت پسند گروپ
سے منسلک 46 ہزار اکاؤنٹس ہیں جن میں سے بعض دولت اسلامیہ کے لیے نئے افراد کی
شمولیت میں تعاون کرتے ہیں۔
یوروپین
پولیس ایجنسی یوروپول اب ایک بےنام سوشل میڈیا کمپنی کے ساتھ مل کر ان اکاؤنٹس کا
پتہ چلانے کے لیے کام کرے گی۔
ان
کا کہنا ہے کہ کسی نئے اکاؤنٹ کے بنائے جانے کے دو گھنٹے کے اندر اسے بند کرنے کا
ان کا ہدف ہے۔
یوروپول
کا کہنا ہے کہ یوروپ کے تقریباً پانچ ہزار شہریوں نے ان علاقوں کا سفر کیا ہے جو
دولت اسلامیہ کے قبضے میں ہیں اور ان میں برطانیہ، فرانس، بیلجیئم، ہالینڈ کے شہری
شامل ہیں۔
یوروپول کے ڈائرکٹر روب وینرائٹ نے برطانوی اخبار دی گارڈیئن کو
بتایا نئی ٹیم آئندہ ماہ یکم جولائی سے اپنا کام شروع کرے گي اور ان کا کام ’آن
لائن سرغنہ کی نشاندہی‘ کرنا ہوگا۔
تاہم
انھوں نے کہا کہ دولت اسلامیہ سے منسلک سوشل میڈیا کے اکاؤنٹس کا پتہ چلانا اپنے
آپ میں بہت بڑا کام ہے۔

0 comments:
Post a Comment