• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, June 22, 2015

    ایرانی اور امریکی مذاکرات کار ٹیم کی نشست اختتام پذیر۔


    ایران کے وزیر خارجہ اور سینیئر مذاکرات کار پیر کے روز لکسمبرگ پہنچیں گے جہاں تیس جون تک مذاکرات مسلسل جاری رہیں گے۔
    ایران اور پانچ جمع ایک کے مذاکرات کے سلسلے میں، ایرانی نائب وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی، مجید تخت روانچی اور امریکی نائب وزیر خارجہ ونڈی شرمین کی مشترکہ نشست منعقد ہوئی۔ یہ نشست گذشتہ شام ساڑھے تین گھنٹے تک جاری رہی۔ دوسری جانب ویانا میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ماہرین کے مذاکرات کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ایران کے سینیئر مذاکرات کار سید عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی پیر کی صبح لگسمبرگ کی جانب روانہ ہوجائیں گے جہاں مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ پیر کے روز ایران کے وزیر خارجہ بھی لگسمبرگ میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی نائب سربراہ فیڈریکا موگرینی اور فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کریں گے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ایرانی اور امریکی مذاکرات کار ٹیم کی نشست اختتام پذیر۔ Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top