• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, June 22, 2015

    ایرانی صدر کا مشترکہ اجلاس سے خطاب ۔


    اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ایٹمی مذاکرات رہبر انقلاب کے معین کردہ دائرہ کار میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
    حکومت اور پارلیمنٹ کے چھٹے مشترکہ اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ ایران کی مذاکراتی ٹیم رہبر انقلاب اسلامی کے معین کردہ دائرہ کار میں آگے کی سمت قدم بڑھا رہی ہے-ایرانی صدر حسن روحانی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ایٹمی مذاکرات حساس مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں کہا کہ مذاکرات کا مسئلہ تمام ایرانیوں سےمتعلق ہے اور ہمیں امید ہے کہ قوم کے حقوق کی بازیابی اور ملکی مفادات کی خاطر، پارلیمنٹ اور عوام کی حمایت سے ہم سے ایک قابل قبول نتیجے تک پہنچ جائیں گے-ایران کے صدر اور قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سربراہ  حسن روحانی نے کہا کہ یہ مذاکرات ایران کے اہم ترین سفارتی مذاکرات ہیں اور یہ اہم کام ہیں ۔
    ،
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ایرانی صدر کا مشترکہ اجلاس سے خطاب ۔ Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top