مصر : محمد مرسی کے بارے میں فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست
پریس رپورٹ کے مطابق محمد مرسی کے وکیل عبد المنعم عبد المقصود نے کہا ہے کہ مصر کے معزول صدر کے خلاف بیس سال قید کی سزا کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست، عدالت کو پیش کردی ہے- واضح رہے کہ محمد مرسی جون دو ہزار بارہ سے جولائی دو ہزار تیرہ تک مصر کے صدر رہے ہیں اور وہ اس وقت اپنی بیس سالہ قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ مرسی کے وکیل کے بقول انہیں اپنے موکل سے جیل میں ملاقات کی بھی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ مصر کی کریمنل کورٹ نے منگل تیرہ جون کو مرسی اور ان کے ہمراہ اخوان المسلمین کے پانچ دیگر رہنماؤں کو پھانسی کی سزا سنائی ہے- کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف اخوان المسلمین اور بعض دیگر تحریکوں نے بدھ کے روز مصر کے شہروں میں زبردست احتجاج بھی کیا ہے۔

0 comments:
Post a Comment