اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے نائب وزرائے خارجہ نے یمن پر سعودی عرب کے حملے فوری طور پر بند کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے-
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب
وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور روس کے نائب وزیر خارجہ ﻣﯿﺨﺎﺋﯿﻞ
بوگدانوف نے جمعے کے دن ٹیلی فونی گفتگو میں علاقے کی صورتحال پر تبادلۂ
خیال کیا- اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان
نے کہا کہ علاقے کی صورتحال اور دہشت گردی کے مقابلے کے سلسلے میں ایران
اور روس کا موقف ایک جیسا ہے- اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ
حسین امیر عبداللہیان نے یمن کے بارے میں جنیوا میں انجام پانے والے امن
مذاکرات کی حمایت کی- انھوں نے یمن پر فوجی حملے بند اور اس ملک میں انسان
دوستانہ امداد بھیجے جانے کی ضرورت پر زور دیا- اسلامی جمہوریہ ایران کے
نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور روس کے نائب وزیر خارجہ ﻣﯿﺨﺎﺋﯿﻞ
بوگدانوف نے دہشت گردی کے مقابلے اور خطے کو موجودہ بحران سے باہر نکالنے
کے لئے موثر بین الاقوامی اقدام کا مطالبہ بھی کیا ۔
0 comments:
Post a Comment