• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, June 20, 2015

    ایران اور یورپ کے درمیان مذاکرات ۔


    ایران اور تین یورپی ملکوں کے وزرائے خارجہ لکسمبرگ میں ایک جامع ایٹمی سمجھوتے کے مسودے کی تیاری کا جائزہ لیں گے۔
    ایران کی مذاکراتی ٹیم، وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کی قیادت میں پیر کے روز لکسمبرگ کے لئے روانہ ہورہی ہے جہاں وہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی اور تین یورپی ملکوں کے وزرا جامع ایٹمی سمجھوتے کے متن کی تدوین کے عمل کا جائزہ لے گی۔ اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف پیر کے روز یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی کے ساتھ مذاکرات کریں گے لیکن مذاکرات کی جگہ کا تعین نہیں کیا گیا تھا- یورپی یونین کی خارجہ امور کی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے تمام یورپی وزرا کیوں کہ لکسمبرگ میں موجود ہیں اس لئے جواد ظریف اور ان کے یورپی ہم منصبوں کے مذاکرات کے لئے لکسمبرگ شہر کا تعین کیا گیا ہے۔ جامع ایٹمی سمجھوتے کے متن کی تدوین کی غرض سے ویانا میں موجود ایران کے نائب وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی بھی وزیر خارجہ جواد ظریف کے ہمراہ مذاکرات میں شرکت کی غرض سےلکسمبرگ جائیں گے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ایران اور یورپ کے درمیان مذاکرات ۔ Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top