• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, June 20, 2015

    بیجی کے نزدیک داعش کے حملے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک

    عراق کے ایک تہائی علاقے پر قابض سخت گیر دولت اسلامیہ (داعش) کے جنگجوؤں نے شمالی شہر بیجی کے نزدیک حملہ کرکے پانچ پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔
    عراق کے ایک سکیورٹی اہلکار نے بتایا ہے کہ داعش کے جنگجوؤں نے بیجی ریفائنری پر کنٹرول کے لیے اس کے نزدیک واقع قصبے تل البو جراد میں نیا محاذ کھولا ہے۔انھوں نے تازہ کمک پہنچنے کے بعد بیجی کے تین نواحی علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے اور ان کی عراقی سکیورٹی فورسز کے ساتھ وقفے وقفے سے جھڑپیں ہو رہی ہیں۔
    اس وقت امریکا کی حمایت یافتہ عراقی حکومت داعش کے جنگجوؤں کو شکست سے دوچار کرنے کے لیے دو محاذوں پر اپنی توجہ مرکوز کررہی ہے۔وہ ملک کے شمال میں واقع بیجی آئیل ریفائنری اور صوبہ الانبار سے داعش کے جنگجوؤں کو نکال باہر کرنے کے لیے حکمت عملی پر عمل پیرا ہے اور ان دونوں محاذوں پر عراق کی سرکاری سکیورٹی فورسز کے علاوہ ان کی اتحادی شیعہ اور سنی ملیشیائیں بھی داعش کے خلاف برسرپیکار ہیں۔
    بیجی کے نواح میں عراق کی سب سے بڑی آئیل ریفائنری دارالحکومت بغداد سے دو سو کلومیٹر شمال میں صوبہ صلاح الدین میں واقع ہے۔یہاں ماضی میں تین لاکھ بیرل یومیہ مصفیٰ پیٹرولیم مصنوعات تیار ہوتی رہی ہیں۔اس سے ملک کی تیل کی نصف ضروریات پوری کی جاتی تھیں لیکن گذشتہ سال جون کے بعد داعش کے عراق کے شمال اور شمال مغربی علاقوں پر قبضے کے بعد بیجی ریفائنری چالو حالت میں نہیں رہی تھی۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: بیجی کے نزدیک داعش کے حملے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top