دولت اسلامی عراق و شام
(داعش) نے عراق کے مغربی صوبے الانبار کے دارالحکومت الرمادی کے شمال میں ایک
لڑاکا طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
داعش کے ٹویٹر اکاونٹ کے ذریعے کئے جانے والے اس دعوے کی کسی آزاد
ذریعے سے تصدیق نہیں ہو سکی۔
داعش ٹویٹر اکاؤںٹ کے مطابق لڑاکا جیٹ کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب
وہ الرمادی کے شمالی حصے پر فضائی حملہ کر رہا تھا۔
ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے نے داعش مخالف سنی فورس صحوہ (بیداری)
کے ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ روسی ساختہ عراقی لڑاکا طیارہ الرمادی کے
شمال میں گرا ہے اور اس کے بعد اس سے آگ کے شعلے نکلتے دیکھے گئے ہیں۔

0 comments:
Post a Comment