• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, June 20, 2015

    شام میں داعش کے صدر مقام الرقہ کا سپلائی روٹ منقطع

    شام میں کرد فورسز نے سخت گیر جنگجو گروپ دولت اسلامیہ عراق وشام (داعش) کے صدر مقام الرقہ کی جانب سرحدی قصبے تل ابیض سے جانے والے ایک اہم سپلائی روٹ کو منقطع کردیا ہے۔
    کرد پیپلز پروٹیکشن یونٹس ( وائی پی جی) کے ایک کمانڈر حسین خوجر نے ٹیلی فون کے ذریعے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ ''ان کی فورسز نے شام اور ترکی کی سرحد پر واقع قصبے تل ابیض سے الرقہ کی جانب جانے والی شاہراہ پر قبضہ کر لیا ہے اور تل ابیض کا مکمل طور پر محاصرہ کر لیا ہے۔
    انھوں نے کہا کہ اب داعش یہاں سے راہ فرار اختیار نہیں کر سکتے ہیں۔انھوں نے مزید بتایا کہ کرد جنگجوؤں کو شامی باغی گروپوں کی حمایت حاصل ہے اور وہ تزویراتی اہمیت کے حامل اس قصبے کی جانب مشرق اور مغرب سے آگے بڑھ رہے ہیں۔
    وائی پی جی کے ساتھ مل کر لڑنے والے ایک باغی گروپ برکان الفرات کے ترجمان شرفان درویش نے بھی یہ اطلاع دی ہے کہ داعش مخالف اتحاد کے جنگجو قصبے کی جانب دو محاذوں سے پیش قدمی کررہے ہیں۔ان کی داعش کے جنگجوؤں کے ساتھ شدید لڑائی ہوئی ہے اورسوموار کو اس گروپ کے انیس جنگجو مارے گئے ہیں۔
    داعش کے خلاف اس لڑائی میں کرد فورسز کو امریکا کی قیادت میں اتحادی ممالک کی فضائی مدد بھی حاصل ہے۔تل ابیض میں شدید لڑائی کے پیش نظر آبادی کا بڑا حصہ محفوظ مقامات کی جانب چلا گیا ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: شام میں داعش کے صدر مقام الرقہ کا سپلائی روٹ منقطع Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top