• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Friday, March 27, 2015

    تہران کے عبوری امام نے سعودی عرب کے یمن پر حملے کی مذمت کی ۔


    ایران کے دارالحکومت تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ محمد کاظم صدیقی نے یمن پر سعودی عرب کے حملے کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے ۔
    خطیب جمعہ تہران نے یمن پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی جارحیت کے بارے میں کہا ہے کہ یمن پر حملہ امریکہ و صیہونی حکومت کی ایک سازش ہے جسے علاقے کے بعض ملکوں کی حکومتوں نے عملی جامہ پہنایا ہے- انھوں نے کہا کہ امریکہ و صیہونی حکومت کی سازش کو عملی جامہ پہنانے والی، علاقے کی یہ حکومتیں، آلہ کار ہیں کہ جن کو اپنے ملکوں کے عوام میں کوئی حیثیت حاصل نہیں ہے ۔
     مزید انہوں نے کہا ہے کہ سنہ دو ہزار گیارہ میں شروع ہونے والے یمنی عوام کے انقلاب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمنی عوام کے انقلاب کا مقصد، اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کرنا ہے جنھوں نے اس بات کو بھی ثابت کردیا کہ وہ بصیرت اور ضروری تجربے کے حامل رہے ہیں اور اپنے ملک کا نظم و نسق، خود چلا سکتے ہیں- حجۃالاسلام و المسلمین محمد کاظم صدیقی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ یمن پر حملے سے، عالمی رائے عامہ خاص طور سے مسلمانوں کے احساسات و جذبات مجروح ہوئے ہیں، کہا کہ یہ حملہ غیر قانونی، غیر انسانی، ایک ملک پر کھلی جارحیت اور یمن کے اندرونی امور میں اعلانیہ مداخلت شمار ہوتا ہے ۔





    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: تہران کے عبوری امام نے سعودی عرب کے یمن پر حملے کی مذمت کی ۔ Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top