اسلامی جمہوریہ ایران نے یمن میں زخمیوں کی مدد کے لیے طبی ٹیموں کو بھیجنے کا اعلان کردیا ۔
ایران کے اندر جمعہ کے روز ایک اجتماع منعقد کیا گیا جس میں ایرانی وزیر صحت اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے چیڑمین اور ایران کے صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے حضرات نے شرکت کی جس میں انہوں نے کہا یہ جو ٹیم تیار کی گئی ہے اس یمن میں زخمیوں کی مدد کے لیے بھیجا جاے گا۔ اور اجتماع میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ایرانی ڈاکٹروں کی ٹیم اور ادویات وغیرہ وغیرہ ایرانی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے ذریعے یمن میں جاے گی ۔
اور اس کے ساتھ ساتھ تہران کے ہسپیتالوں نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ وہ یمن میں زخمی ہونے والوں کا علاج کرے گے ۔
اور یاد رہے کہ اب تک 52 زخمیوں کو تہران کے ہسپیتالوں میں لایا جاچکا ہے ۔

0 comments:
Post a Comment