مصر کے بحری جنگی جہاز یمن کی جانب روانہ
مصر کے فوجی ذرائع کے
حوالے سے موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مصر کے یہ بحری جنگی جہاز نہر سوئز سے
سعودی عرب کےلئے روانہ ہوئے ہیں جو یمن میں حوثیوں کے خلاف فوجی کاروائی میں حصہ
لیں گے۔اس سے قبل مصر کی وزارت خارجہ کے ترجمان بدرعبدالعاطی نے یمن میں فوجی
مداخلت پر قاہرہ کی حمایت کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یمن کے مسئلے پر بدستور
غور کیا جارہا ہے تاہم مصر کی حکومت، یمن میں فوجی مداخلت کی حمایت کررہی ہے۔ اب
تک اردن، مراکش، سوڈان اور پاکستان کے حکام کی جانب سے یمن میں حوثیوں کے خلاف فوجی کاروائی میں شمولیت کا اعلان
کیا جاچکا ہے۔ان حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور خلیج فارس کے عرب ملکوں کی
درخواست پر فوجی کاروائی میں شمولیت اختیار کی گئی ہے۔

0 comments:
Post a Comment