• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, March 28, 2015

    یمن میں سعودی کارروائی کی حمایت کا امریکی اعلان

    حوثیوں کی یمن کے جنوبی اور شمالی علاقوں کی جانب پیش قدمی جاری

    امریکی صدر براک اوباما نے سعودی عرب کی جانب سے یمن میں موجود حوثی شیعہ باغیوں کے خلاف کارروائی کی حمایت کا یقین دلایا ہے۔ امریکا نے ایک ایسے وقت میں یمن کی حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے جب وہ دوسری جانب عراق میں ایران کے ساتھ ملکر شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ 'داعش' کے خلاف لڑ رہا ہے۔
    یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک کی جانب سے حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر تیسرے روز بھی بمباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ باغیوں نے ملک کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں مزید پیش قدمی کی ہے۔
    یمن میں حوثی باغیوں کے حامی اور سابق صدر صالح کی جانب سے جنگ بندی کر کے بات چیت شروع کرنے کی اپیل کی جا چکی ہے تاہم اس پر یمن کی حکومت یا سعودی عرب سمیت اس کے اتحادی ممالک کا کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔
      
     


    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: یمن میں سعودی کارروائی کی حمایت کا امریکی اعلان Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top