فرانس حادثہ، اماراتی ائیرلائینز نے 'دو کا اصول'
متعارف کروادیا
متحدہ عرب امارات کی
معروف ائیرلائینز امارات اور اتحاد ائیرویز نے جرمن کمپنی 'جرمن ونگز' کے حادثے کے
ردعمل کے طور پر اعلان کیا کہ ہے کہ ان کے تمام طیاروں کے کاک پٹ میں ہر وقت دو
عملے کے ممبران کا موجود ہونا لازمی ہوگا۔
تفتیش کاروں کا ماننا ہے کہ جرمن ونگز کی فلائٹ4U 9525 کے معاون پائلٹ انڈریاس لوپٹز نے اپنے کپتان کو کاک پٹ سے باہر
بند کرکے ائیربس اے 320 جہاز کو یورپی پہاڑی سلسلے ایلپس کی فرانسیسی سائیڈ پر
ٹکرادیا تھا جس کے نیتجے میں جہاز پر سوار تمام 150 افراد ہلاک ہوگئے۔
0 comments:
Post a Comment