• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Friday, March 27, 2015

    مصر: عرب لیگ اجلاس جاری،یمنی صدر شرکت کے لیے روانہ

    مصر: عرب لیگ اجلاس جاری،یمنی صدر شرکت کے لیے روانہ


    یمن کے صدر منصور ہادی عرب لیگ کانفرنس میں شرکت کرنے کے لیے روانہ ہوگئے ہیں ۔عرب میڈیا کےمطابق یمنی صدر منصور ہادی سعودی عرب کی زیر حفاظت عرب لیگ کی کانفرنس میں شرکت کے لیے مصر روانہ ہو ئے ہیں جہاں وہ اپنے ملک میں جاری باغیوں کی جانب سے پیش قدمی اور سعودی عرب کی کاروائیوں کے حوالے سے عرب ممالک کو اعتماد میں لیں گے۔اُدھر یمنی صدر کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو لکھے گئے خط میں درخواست کی گئی ہے کہ باغیوں کی جانب سے میزائل تک کا استعمال کیا جا رہا ہے اور اس وقت یمن کو ان کے خلاف لڑنے کے لیے اقوام متحدہ کی مدد درکار ہے۔یمنی صدر نے لکھا ہے کہ ان کے ملک کو باغیوں سے بچانے کے لیے  مدد کی جائے اور اس کے لیے فوج سمیت تمام ضروری امداد کی جائے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مصر: عرب لیگ اجلاس جاری،یمنی صدر شرکت کے لیے روانہ Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top