سوئزرلینڈ کے شہر لوزان میں ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے وزرائے خارجہ کے مذاکرات جمعرات کی شام کو شروع ہوئے ۔
ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے نائـب وزرائے خارجہ کے مذاکرات
سوئٹزلینڈ کے شہر لوزان کے بور واژ ہوٹل میں ہوئے ہیں- ایران کی مذاکراتی
ٹیم کے سربراہ سید عباس عراقچی تھے جبکہ یورپی یونین میں خارجہ پالیسی شعبے
کی نائب سربراہ ہلیگا اشمید نے پانچ جمع ایک گروپ کی نمائندگی کی- ایران
اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان چوتھے دور کے مذاکرات کا آغاز بدھ کے روز
سید عباس عراقچی، مجید تخت روانچی، وینڈی شرمین اور ہیلگا اشمید کی
ملاقاتوں سے ہوا تھا- جمعرات کے دن ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے مذاکرات کئے تھے- اس نشست میں ایران کے
ایٹمی ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی اور امریکی وزیر توانائی ارنسٹ موںیز
نے بھی شرکت کی تھی- ادھر ایک امریکی عھدیدار نے کہا تھا کہ اگر ایران اور
امریکہ معاہدے کے قریب پہنچ گئے تو پانچ جمع ایک گروپ کے دیگر وزرائے
خارجہ بھی مذاکرات میں شامل ہوجائیں گے- ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے
پاس حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لئے اکتیس مارچ تک کی مہلت ہے ۔
link
link

0 comments:
Post a Comment