نائب ولی عہد اور وزیرداخلہ حوثی
مخالف مہم کی نگرانی کررہے ہیں
سعودی عرب کے
وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان یمن میں حوثی شیعہ باغیوں کے خلاف ''آپریشن:فیصلہ
کن طوفان'' کی قیادت کررہے ہیں۔مملکت کے نائب ولی عہد اور وزیردفاع شہزادہ محمد بن
نایف اس فضائی مہم کی نگرانی کررہے ہیں۔سعودی عرب کی قیادت میں یہ فوجی مہم یمن
میں حوثی شیعہ جنگجوؤں کی بغاوت کو فرو کرنے اور ملک کے منتخب اور قانونی صدر عبد ربہ
منصور ہادی کی حکومت کے دفاع کے لیے شروع کی گئی ہے۔سعودی وزیردفاع شہزادہ محمد بن
سلمان نے یمن کے سابق مطلق العنان صدر علی عبداللہ صالح کے بیٹے احمد علی صالح کو خبردار
کیا ہے کہ وہ عدن کی جانب پیش قدمی سے باز رہیں۔
0 comments:
Post a Comment