صنعاء: اہم فوجی کیمپ پر حوثی
قبضے کی اطلاعات
یمن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مسلح حوثی باغیوں نے بدھ
کو علی الصباح دارلحکومت کے مغرب میں الصباحہ فوجی کیمپ پر بھاری ہتھیاروں اور
ٹینک شکن راکٹوں
سے حملہ کیا۔
کیمپ کے
فوجی ذرائع کے مطابق یمن کی ایلیٹ فورس نے حوثیوں کے حملے کا بھرپور جواب دیا، جس
کے بعد حوثی گنیں خاموش ہو گئیں۔
ذرائع کے
مطابق گذشتہ شب سے کیمپ کے مشرقی داخلی راستے پر حوثیوں کے حملے کے بعد جاری ان
جھڑپوں میں دونوں اطراف کے بھاری جانی اور مالی نقصان کی اطلاع ملی ہے۔ تاہم ذرائع
کا یہ بھی کہنا ہے کہ فوجی مداخلت روکنے کی کوششوں کے بعد دونوں فریقین کے درمیان
لڑائی کی شدت میں کمی آئی ہے۔
0 comments:
Post a Comment