• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, June 20, 2015

    سرحد پر تعینات سعودی فوجیوں کو دشواری پر روزہ کشائی کی اجازت


    سعودی عرب کے مفتیِ اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے اعلان کیا ہے کہ ملکی سرحدوں پر جنگ میں مصروف سپاہیوں کو اگر روزہ رکھنے میں دشواری محسوس ہو تو وہ درمیان میں روزہ توڑ سکتے ہیں۔
    عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق انھوں نے ایک بیان میں جنگی محاذ پر موجود سپاہیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’آپ اللہ کے لیے اور اللہ کے نام پر جنگ لڑ رہے ہیں۔ ہمیں آپ پر فخر ہے کہ آپ بہادری کے ساتھ ملک کا دفاع کررہے ہیں۔ اگر آپ روزہ رکھنے کے قابل ہوں تو پھر آپ رکھ سکتے ہیں۔تاہم ایسے سپاہی جو روزہ نہ رکھ سکیں، انھیں یہ شرعی اجازت ہے کہ وہ وقت سے پہلے اپنا روزہ ختم کردیں۔ خدا آپ کو عظیم کامیابی عطا کرے اور آپ کی مدد فرمائے''۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: سرحد پر تعینات سعودی فوجیوں کو دشواری پر روزہ کشائی کی اجازت Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top