• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, June 20, 2015

    ایرانی وزارت خارجہ نے بحرینی حکام کی طرف سے لگاے گے الزامات کو مسترد کردیا۔


    اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے بحرین کے سیکورٹی حکام کی جانب سے ایران پر لگائے جانے والے الزامات کو مسترد کر دیا-
    اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ایک باخبر ذریعے نے کہا ہے کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران یہ ثابت ہو چکا ہے کہ دوسروں پر الزامات لگانے سے نہ صرف یہ کہ بحرین کی مشکلات ختم نہیں ہوئیں بلکہ مزید پیچیدہ بھی ہوگئی ہیں- اس با خبر ذریعے نے بحرینی حکام کو صلاح دی ہے کہ وہ طاقت کے استعمال کے بجائے اعتماد کی بحالی کے اقدامات عمل میں لا ئیں اور سنجیدہ مذاکرات کا راستہ ہموار کریں۔ واضح رہے کہ بحرین کے سیکورٹی حکام نے جمعرات کے دن دعوی کیا تھا کہ انہوں نے سعودی عرب میں تخریب کاری کے مقصد سے بحرین میں لایا جانے والا دھماکہ خیز مواد پکڑا ہے- ان حکام نے یہ بھی دعوی کیا کہ یہ دھماکہ خیز مواد ایران سے وابستہ گروہوں کے استعمال کردہ دھماکہ خیز مواد سے بہت زیادہ شباہت رکھتا ہے ۔
     
     
     
     

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ایرانی وزارت خارجہ نے بحرینی حکام کی طرف سے لگاے گے الزامات کو مسترد کردیا۔ Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top