سعودی عرب اور مصر کے تعلقات اور اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال
مصر کے صدر عبدالفتاح
السیسی نے سعودی دارالحکومت الریاض میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن
عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے اور ان سے دوطرفہ
تعلقات اور اہم علاقائی اور عالمی
امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ملاقات میں سعودی ولی عہد شہزادہ مقرن بن
عبدالعزیز،نائب ولی عہد اور وزیر داخلہ شہزادہ نایف بن محمد ،وزیردفاع محمد بن
سلمان اور دوسرے اعلیٰ عہدے دار بھی موجود تھے۔دونوں لیڈروں نے مصر اور سعودی عرب
کے درمیان دوطرفہ تزویراتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

0 comments:
Post a Comment