• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Friday, March 27, 2015

    سعودی عرب کو یمن میں پہلے روز بڑی کامیابی،تفصیلات سامنے آگئیں


    سعودی عرب نے یمن کے خلاف پہلے روز کاروائی میں بڑی کامیابی حاصل کرلی۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق گذشتہ شب یمن کے دارالحکومت صنعاء میں حوثی شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر کی گئی جس میں حوثیوں کے کئی فوجی اڈے تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں جنگجو ہلاک کردیے گئے ہیں۔ فضائی آپریشن میں حوثیوں کے زیرقبضہ الدیلمی فوجی اڈہ، چار جنگی طیارے، اڈے پر نصب میزائلوں کی تمام بیٹریاں تباہ کردی گئی ہیں۔ صعدہ گورنری میں مران ڈائریکٹوریٹ میں زور دار دھماکوں کی اطلاعات ملی ہیں۔ وہاں پر حوثیوں نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود ذخیرہ کررکھا تھا جسے تباہ کیا گیا ہے۔
    حوثیوں کے خلاف سعودی حکومت کے فوجی آپریشن میں 100 جنگی طیارے اور ایک لاکھ 50 ہزار سپاہی حصہ لے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ آپریشن میں خلیجی ممالک، مصر اور پاکستان کا بھی بھرپور تعاون حاصل ہے۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے آپریشن میں 30 لڑاکا طیارے مہیا کیے گئے ہیں۔ترکی نے بھی اس کاروائی کی حمایت کا اعلان کررکھا ہے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: سعودی عرب کو یمن میں پہلے روز بڑی کامیابی،تفصیلات سامنے آگئیں Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top