پاکستان
کے وزیردفاع خواجہ آصف اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا دورہ سعودی عرب موخر کر
دیا گیاہے جبکہ یمن کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے وزیراعظم ہاؤس میں
اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کر لیا گیا۔
دفترخارجہ نے وزیردفاع اور مشیر خارجہ کے دورہ سعودی عرب کے موخر ہونے کی تصدیق کردی جبکہ یہ دورہ طے تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ یمن میں موجود پاکستانیوں کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا گیا اور اُن کے بحفاظت انخلاءکو یقینی بنانے کیلئے وزیراعظم ہاؤس میں اجلاس طلب کرکے وزیردفاع و مشیر خارجہ کا دورہ موخر کردیاگیاہے اور اجلاس کے دوران تفصیلی مشاورت کے بعد لائحہ عمل طے کیاجائے گا۔
ذرائع کاکہناتھاکہ صنعاءمیں ایک ہزار سے کم جبکہ مجموعی طورپر یمن میں تین ہزار پاکستانی شہری موجود ہیں ۔

0 comments:
Post a Comment