اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورای اسلامی کے قومی سلامتی
اور خارجہ پالیسی کمیشن کے نائب سربراہ منصور حقیقت پور نے کہا ہے کہ تمام
ممالک کو یمنی عوام کے فیصلے کا احترام کرنا چاہیے۔
ایک رپورٹ کے مطابق منصور حقیقت پور نے یمن پر سعودی عرب اور اس کے
اتحادیوں کے ہوائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکام علاقے میں
اپنی پٹھو حکومت کے خاتمے پر غصے میں ہیں اور اس کی وجہ سے انھوں نے ناقابل
جواز اور غیرانسانی اقدامات انجام دیے ہیں اور یمنی عوام پر حملہ کیا ہے۔
منصور حقیقت پور نے کہا کہ یمنی عوام پر حملے میں سعودی عرب کا ساتھ دینے
والے دیگر عرب ممالک بھی اس غلط اور غیرانسانی کام میں برابر کے شریک ہیں۔
ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے نائب سربراہ نے
اس بات پر زور دیا کہ یمن کے عوام سعودی عرب کے فوجی حملے اور بزدلانہ
اقدام کا بھرپور جواب دیں گے۔

0 comments:
Post a Comment