• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, March 3, 2015

    سعودی عرب میں سنچری میکر بابا جی دلہنیا گھر لے آئے

    کہتے ہیں کہ خواہشات کی کوئی عمر نہیں ہوتی اور جب یہ خواہش بیاہ رچانے کی ہو تو پھر تو 100 سال کی عمر بھی انسان خود کو جوان محسوس کرتا ہے اور ایسی ایک شادی ہوئی سعودی عرب میں جہاں عمر کے سنچری میکر بابا جی دلہنیا گھر لے آئے۔
    بڑھاپے میں جب تنہائی شدت سے محسوس ہونے لگے تو دل کسی جیون ساتھی کا متلاشی ہوجاتا ہے جس سے انسان دل کی باتیں کرکے اپنا غم بھی ہلکا کرلے اور زندگی کے ان لمحات کو یادگار بھی بنا لے اسی کوشش میں سعودی عرب میں 100 سال کی عمر کو پہنچنے والے بابا جی بیاہ رچا کر دلہنیا گھر لے آئے۔
    یو ٹیوب پرجاری کی گئی ویڈیو میں شادی کی تقریب میں اس شخص کے گرد اس کے احباب اور رشتے دار خوشی سے روایتی رقص کرتے اور تالیاں بجاتے نظر آرہے ہیں جب کہ سہاروں کے بل پر قدم  اٹھا نے والے ان سنچری میکر بڑے میاں کا چہرہ خوشی سے دمک رہا ہے اور وہ پھولے نہیں سما رہے
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: سعودی عرب میں سنچری میکر بابا جی دلہنیا گھر لے آئے Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top