• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Friday, March 27, 2015

    ریاض کو درپیش خطرات کا سخت جواب دیا جائے گا: پاکستان


    پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو درپیش سلامتی کے خطرات کا جواب پاکستان سختی سے دےگا۔ سعودی وزیر خارجہ نے نواز شریف سے فون پر یمن میں مدد کی درخواست کی تھی۔
    اس سلسلے میں وزیر اعظم ہائوس میں ایک اجلاس ہوا، اجلاس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ایئر چیف مارشل سہیل امان نے شرکت کی ۔
    اجلاس میں وزیر دفاع اور وزیر اعظم کے مشیر برائے سلامتی امور کل 27 مارچ کو سعودی عرب بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا فیصلہ کیا گیا، پاکستانی وفد سعودی عرب کے دورے کے دوران خطے کی صورتحال کا جائزہ لےگا۔ سعودی عرب جانے والے وفد میں مسلح افواج کے سینیر حکام بھی شامل ہوں گے۔
      
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ریاض کو درپیش خطرات کا سخت جواب دیا جائے گا: پاکستان Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top