• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Friday, June 19, 2015

    محمد مرسی کی ترکی کی تجویز کو مسترد کر دیا

    محمد مرسی کی ترکی کی تجویز کو مسترد کر دیا


    ترک ذرائع کے مطابق ترکی کی انسان دوستانہ امدادی کمیٹی کے مرکز، آئی ایچ ایچ کے سربراہ بولنت یلدریم نے کہا ہے کہ مصر کے معزول صدر محمد مرسی نے ترکی میں پناہ گزیں ہونے سے انکار کر دیا ہے۔ بولنت یلدریم نے کہا ہے کہ محمد مرسی کو پھانسی دیئے جانے کی صورت میں مصر کی حکومت کو سابق صدر کے حامیوں کے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بولنت یلدریم نے کہا کہ بدھ کے دن آئی ایچ ایچ مرکز کے متعدد ارکان نے استنبول میں موجود مصر کے قونصل خانے کی جانب مارچ کیا۔ مظاہرین نے قونصل خانے کی دیواروں پر لیزر کے ذریعے محمد مرسی کی تصاویر بھی منعکس کیں۔ قابل ذکر ہے کہ قاہرہ کی ایک عدالت نے مصر کے معزول صدر محمد مرسی اور ان کے درجنوں ساتھیوں اور حامیوں کو سزائے موت کا حکم سنایا ہے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: محمد مرسی کی ترکی کی تجویز کو مسترد کر دیا Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top