مصر انسداد دہشت گردی کی خاطر روس کے ساتھ تعاون گہرا کرنا چاہتا ہے:
وزیر خارجہ
مصر کے وزیر خارجہ سامع شکری نے روس کے ہونے والے دورے کے موقع پر
کہا ہے کہ مصر انسداد دہشت گردی کی خاطر روس کے ساتھ تعاون گہرا کرنا چاہتا ہے۔ان کے مطابق مصر اور روس
کو سنگین خطرات بالخصوص عالمی اور علاقائی سلامتی کو نقصان پہنچائے جانے کی کوششوں
کا سامنا ہے اس لیے دونوں ممالک کے درمیان گہرا تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ سامع
شکری نے مزید کہا کہ مصر اور روس سیاسی اشتراک عمل اور مختلف بین الاقوامی تنظیموں
کے اراکین کے طور پر تعاون کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ علاوہ ازیں معلومات کا تبادلہ
اور مختلف تکنیکی آلات کے ذریعے مجرموں کا تعاقب بھی مصر روس تعاون کا ایک اہم
پہلو ہے۔
مصر اور قاہرہ کا موقف ہے کہ انسداد دہشت گردی کی خاطر
سرگرمیاں ہمہ پہلو ہونی چاہئیں، دنیا بھر میں سرگرم تمام دہشت گردانہ گروہوں کا
مقابلہ کیا جانا ضروری ہے کیونکہ ان کے نظریات ایک جیسے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment