• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, February 25, 2015

    مصر:سابق وزیراعظم اور وزیرداخلہ بدعنوانی کے مقدمے میں برّی

    مصر:سابق وزیراعظم اور وزیرداخلہ بدعنوانی کے مقدمے میں برّی


    مصر کی ایک اعلیٰ عدالت نے سابق صدر حسنی مبارک کے دور کے دو سرکردہ عہدے داروں کو بدعنوانیوں کے مقدمے میں برّی کردیا ہے۔عدالتی ذرائع کے مطابق عدالت نے منگل  کے روز سابق وزیراعظم احمد نضیف اور سابق وزیرداخلہ حبیب العادلی کے خلاف بدعنوانیوں کے الزام میں قائم مقدمے کی دوبارہ سماعت کے بعد انھیں برّی کرنے کا حکم دیا ہے۔ان پر الزام تھا کہ انھوں نے سابق صدر حسنی مبارک کے دور حکومت میں ناجائز منافع کمایا تھا اور قومی خزانے کو نقصان پہنچایا تھا۔
    قاہرہ کی ایک ماتحت عدالت نے احمد نضیف کو سنہ 2011ء میں ایک سال معطل قید اور سابق وزیرداخلہ حبیب العادلی کو پانچ سال جیل کی سزا سنائی تھی۔ان دونوں نے اس فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی اور اس نے ان کے خلاف مقدمے کی دوبارہ سماعت کا حکم دیا تھا۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مصر:سابق وزیراعظم اور وزیرداخلہ بدعنوانی کے مقدمے میں برّی Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top