امریکن وزیر دفاع کا دورہ
کویت،داعش کی مخالفت پر زور
کویت میں نئے
امریکی وزیر دفاع، ایشٹن کارٹر نے کہا ہے کہ داعش کا مقابلہ کرنے کے لئے امریکہ کی
حکمت عملی میں صحیح ’جزو ترکیبی‘ موجود ہے، جسے امریکی فوج اور سفارتی قائدین کے
مابین ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں مرتب کیا گیا ہے۔ کارٹر نے بات چیت کا آغاز
کویت کے کیمپ عارف جان میں دو درجن سے زائد امریکی اہل کاروں سے خطاب کرتے ہوئے
کیا، جسے خطے میں ’ٹیم امریکہ‘ کا نام دیا جاتا ہے۔ اْن میں مشرق وسطیٰ میں امریکی
افواج کے سربراہ، جنرل لائڈ آسٹن اور داعش سے نمٹنے کے اتحاد کے اوباما کے ایلچی،
جنرل جان ایلن شامل ہیں۔اْنھیں سینئر امریکی کمانڈر، لیفٹیننٹ جنرل جیمز ٹیری نے
شام اور عراق میں داعش کے خلاف جاری کارروائی کے بارے میں بریفنگ دی۔

0 comments:
Post a Comment