امریکا نے اسرائیل کی جانب سے ایران کے ساتھ چھے بڑی طاقتوں کے مذاکرات کی تفصیل سیاق وسباق سے ہٹ کر افشا کرنے پر تنقید کی ہے۔وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی عہدے داروں نے خفیہ معلومات کو سیاق وسباق سے ہٹ کر افشاء کرنے کی عادت ہی بنا لی ہے۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ایرنسٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اوباما انتظامیہ ان مذاکرات کو مخفی رکھنا چاہتی ہے۔انھوں نے اسرائیل پر امریکا کے اس مؤقف کو داغدار کرنے کا الزام عاید کیا ہے۔
انھوں نے بدھ کو ایک نیوز بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ ''اسرائیلیوں نے مذاکرات میں ہمارے موقف سے متعلق جو کچھ کہا ہے،وہ درست نہیں ہے اور اس حوالے سے کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے''۔
0 comments:
Post a Comment