• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, February 19, 2015

    اسرائیلی عدالت نے حنین زعبی کے انتخاب لڑنے پر پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ۔



    اسرائیلی سپریم کورٹ نے کنیسٹ کا انتخاب لڑنے کی خواہش مند عرب خاتون امیدوار حنین زعبی پر عاید پابندی کو منسوخ کرتے ہوئے زعبی کی نااہلیت سے متعلق مرکزی الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔
    اسرائیلی سپریم کورٹ کے اس فیصلے میں 8 ججوں نے اکثریت سے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا جبکہ بنچ میں شامل ایک جج نے اختلاف کیا۔
    اس فیصلے کے بعد یہ امر واضح ہو گیا کہ حنین زعبی کنیسٹ کے مارچ میں ہونے والے انتخابات میں مشترک لسٹ کی امیدوار ہوں گی۔
    حنین زعبی کے وکیل حسن جبارین نے عدالتی فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے نسلی امتیاز پر مبنی انتہا پسند فیصلوں اور عدالتی احکامات کے درمیان واضح فرق دیکھا جا سکتا ہے۔ عدالت، الیکشن کمیشن کے ایک کے بعد دوسرے ایسے فیصلے کو کالعدم قرار دیتی چلی جا رہی ہے۔
    جبارین کا کہنا تھا کہ ایسے الیکشن کمیشن کے فیصلوں کے ساتھ ہونے والا عدالتی سلوک واضح کر رہا ہے کہ کمیشن کے فیصلے کون کر رہا ہے۔    زعبی کے وکیل کے بقول الیکشن کمیشن کے فیصلے صرف عرب سیاسی جماعتوں کے منہ پر طمانچہ نہیں بلکہ یہ اسرائیل کے عرب شہریوں اور بالخصوص ان کی سیاسی نمائندگی کے حق، آزادی اظہار رائے اور احترام جیسے حقوق سے کھلواڑ ہے۔
    اسرائیلی الیکشن کمیشن فلسطینیوں کی سیاسی نمائندگی پر یہودی اکثریت کو مسلط کرنا چاہتا ہے۔ یہ اقدام دراصل عرب شہریوں کو ان کی قانونی حیثیت سے محروم کرنے کی اسرائیلی پالیسی کا تسلسل ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: اسرائیلی عدالت نے حنین زعبی کے انتخاب لڑنے پر پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ۔ Rating: 5 Reviewed By: Muhammad Yahya
    Scroll to Top